گجرات میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کےمطابق واقعہ ڈنگہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پرانی دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں زاہد ناظم، چوہدری اختر رندھیر اور ان کے 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سےفرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے واقعےکا نوٹس لے کر ڈی پی اوگجرات کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔