پاکستان اور اٹلی کا دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور

پاکستان اور اٹلی کا دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور

پاکستان اٹلی دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور روم میں منعقد ہوا۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور اطالوی وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل ریکارڈو گواریگلیا نے کی۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے تناظر میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے معیشت، ترقی، زراعت، دفاع، اعلیٰ تعلیم اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی بے پناہ صلاحیتوں پر زور دیا۔دونوں فریقین نے متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر نظریات کی یکسانیت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں قریبی ہم آہنگی کو سراہا۔

-- مزید آگے پہنچایے --