چیمپئنز ٹرافی، جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی، جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم تینوں میچوں میں شکست سے دوچار ہوئی اور ایک پوائنٹ بھی حاصل نہ کرسکی۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 180 رنز کا ہدف دیا جو پروٹیاز نے 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رسی ویندر ڈوسن نے 72 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ہینرک کلاسین 64 اور ریان رکلٹن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے دو جبکہ عادل رشید نے ایک وکٹ لی۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اسکے اچھا ثابت نہ ہوسکا۔

انگلش ٹیم شروعات سے ہی وکٹیں گنواتی رہی اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔  انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ سب سے زیادہ 37 رنز جو روٹ نے بنائے، جوفرا آرچر نے 25، بین ڈکٹ نے 24 اور جوز بٹلر نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسین اور ویان ملڈر نے تین تین جبکہ کیشو مہاراج نے دو، لونگی اینگیڈی اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ بھی ہار گئی۔ انگلش ٹیم ٹورنامنٹ میں کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی، جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بارش کی وجہ سے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرسکیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --