ایک سال میں مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، وزیراعظم

ایک سال میں مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ سالوں میں معاشی اعشاریے مزید بہتر بنانے کے لئے انتھک محنت جاری رکھے گی۔آج(جمعہ) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اراکین بشمول نئے وفاقی وزرا، وزرا ئے مملکت اور مشیروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ایک سال کے دوران مہنگائی میں خاطر خواہ کمی جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کابینہ کے اراکین کا انتخاب ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔کابینہ اراکین نے حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --