اومیگا کلب نے کراچی باسکٹ بال چیمپیئن شپ 2025 میں 54-48 کے اسکور کے ساتھ ایک شاندار فائنل میچ میں مامباس کلب کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔
چیمپیئن شپ، جو ایل-او-بی باسکٹ بال کورٹ کورنگی چیپٹر پر منعقد ہوئی، جس میں شہر بھر کی سرفہرست ٹیموں نے حصہ لیا، چیمپئن شپ میں شاندار مقابلے اور سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا گیا۔
اومیگا کلب کے تیمور ظہیر نے 13 پوائنٹس سر فہرست رہے جبکہ انس اظہر نے جیت کو یقینی بنانے میں 12 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ مخالف جانب سے مامباس کلب نے بہادری سے مقابلہ کیا، کینتھ جانسن نے 14 پوائنٹس اور زین علی نے 12 پوائنٹس سکور کیئے۔
فائنل میچ کے بعد، اومیگا کلب کے کپتان انس اظہر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ جیت ہماری انتھک لگن اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ہمیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلال صابر تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کی اسپورٹس مین شپ کو سراہتے ہوئے کراچی میں باسکٹ بال کی ترقی کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ فائنل میں اشفاق احمد چیئرمین سکروٹنی کمیٹی، وسیم الرحمان ممبر، محمد یعقوب سابق صدر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن، رضا آغا، عظیم شان اور یعقوب قادری بھی موجود تھے۔
اس باوقار ٹورنامنٹ میں اومیگا کلب کی فتح شہر کے باسکٹ بال کے منظر نامے میں اومیگا کے غلبہ کی تصدیق کرتی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابی کی نشاندھی کرتی ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز کراچی باسکٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے آخری مرحلے میں اومیگا کلب اور مامباس کلب نے ایل- او- بی باسکٹ بال کورٹ میں اپنے اپنے سیمی فائنل میچز میں کامیابی حاصل کی ۔
پہلے سیمی فائنل میں اومیگا کلب نے رائڈرز کلب کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58-39 سے کامیابی حاصل کی۔ عثمان نے 12 پوائنٹس کے ساتھ اومیگا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ احد نے 7 پوائنٹس کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ رائڈرز کے ہارنے کے باوجود، عزیر نے 14 پوائنٹس کے ساتھ زبردست مقابلہ کیا، اور ہمام نے 9 اہم پوائنٹس کا اضافہ کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں مامباس کلب اور میورکس کلب کے درمیان شدید معرکہ آرائی ہوئی، جہاں مامباس نے سخت مقابلے کے بعد 43-37 سے فتح حاصل کی۔ سعد خان اور کینتھ جانسن دونوں نے 10، 10 پوائنٹس سکور کیئے۔ جبکہ مامباس کے لیے عمار نے 8 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ دوسری جانب حمزہ خواجہ نے 12 پوائنٹس کے ساتھ میورکس کی قیادت کی، طیب 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔