راولپنڈی: دھاتی ڈور کے باعث 4 سالہ بچی زخمی

راولپنڈی: دھاتی ڈور کے باعث 4 سالہ بچی زخمی

راولپنڈی کے علاقے راول روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قاتل دھاتی ڈور نے 4 سالہ معصوم بچی کو زخمی کر دیا۔ بچی منال اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر سفر کر رہی تھی کہ اچانک چہرے پر تیز دھار ڈور پھر گئی۔ خوش قسمتی سے اللہ نے جان بچا لی مگر چہرہ شدید زخمی ہو گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ پتنگ بازی کے سنگین خطرات کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ آیا متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی یا نہیں؟ کیا حکومت پتنگ بازی کی عملی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی؟

متاثرہ خاندان کی نظریں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی پر مرکوز ہیں۔ شہریوں کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ قاتل ڈور کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --