راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری

آج سے 27 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک بند رہے گی اور اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے ٹریفک کو فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا، نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہو گی، نائنتھ ایوینیو سے آنے والی ٹریفک فیض آباد ایکسپریس وے اور پنڈورہ چونگی ڈائیورٹ ہوگی۔اس کے علاوہ آئی جے پی روڈ، کیرج فیکٹری،پیر ودہائی موڑ کھلا رہے گا، شائقین کے لیے 5 مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس کی سہولت ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --