اقوام متحدہ میں پاکستان نے کانگو کے تنازعے کو حل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے اِسے پُرامن طور پر حل کرنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ تنازعے کو فوجی طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ متحارب فریقوں کو چاہئے کہ وہ مذاکرات اور سفارتی طریقے کو ترجیح دیں اور امن و افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں۔
