پاکستان اور ترکی کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاک ترک مشترکہ مشق اتاترک XIII کی اختتامی تقریب جمعرات کو خیبرپختونخوا کے علاقے چیرات میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجیوں نے طرز عمل کے دوران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بھی استعمال کرنا تھا۔