بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے اسلام آبا د میں ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران انہوں نے نائب وزیراعظم کو بی آئی ایس پی کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی۔
نائب وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی اشتراک کے ذریعے سماجی بہبود کے اس پروگرام کو مستحکم بنانے کیلئے وزارت خارجہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے غربت کے خاتمے اور پسماندہ طبقے کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔