سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 8 فروری سے لاہور میں ہوگا

سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 8 فروری سے لاہور میں ہوگا

پاکستان، جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈکے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی تین ملکی سیریز 8 فروری  سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے ، افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ، ایونٹ کا فائنل 14 فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 10 فروری کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ٹیمیں مدمقابل آئینگی ، 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کررکھا ہے اور لاہور میں ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑی فیلڈنگ، کیچ پریکٹس، بیٹنگ اور بائولنگ میں بہتری کیلئے مشقیں کرتے رہے، سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے، ایک طویل عرصے کے بعد پاکستانی شائقین کو ہوم گرائونڈ پر کرکٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --