جمعیت علماء اسلام پاکستان کےقلات کےجنرل سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 36-PB سے امیدوارسردار زادہ میر سعیدخان لانگونے کہا ہے کہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں، انکے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے، نو فروری کو ہونے والےضمنی انتخاب میںجیت عوام کی ہی ہو گی،انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقے میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا،سردار زادہ میر سعیدخان لانگوکا مزید کہنا تھا کہ منتخب ہو کر عوامی مسائل کو پوری دیانت داری سے حل کرینگےاوربلوچ عوام کے دیرینہ مسائل حل کر کے انہیں ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے
اپنا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں اور عوام کی طرف سے بھی ہمیں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے،ہم پہلے بھی یہ انتخاب جیتے تھے اور آئندہ بھی عوامی قوت سے یہ انتخاب جیت کر اپنے عوام اور اہل علاقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ،اس موقع پر ملاقات کرنے والے افراد نے سردار زادہ میر سعیدخان لانگوپر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حلقے کیلئے بہترین انتخاب قرار دیا۔