وزیراعظم کاغیرملکی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کاغیرملکی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ساز گار کاروباری ماحول اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بناکر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں معروف امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں ملنے والے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے سٹرٹیجک جغرافیائی محل و قوع ایک ہنر مند اور نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے پھیلتی ہوئی صارفین کی مارکیٹ پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ملک کی منفرد اپیل پرزور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے میں وفد کی دلچسپی پر اظہار تشکر کیا۔جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور اپنے وفد کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع تلاش کرنے کے لئے جوش و جذبے سے آگاہ کیا۔انہوں نے حکومت کی سرمایہ کاری کی حامی پالیسیوں کو تسلیم کیا اور ملک کی مستقبل کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --