سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو بحال کردیا گیا

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو بحال کردیا گیا

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو بحال کردیا گیا۔رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کردیا۔ایڈیشنل رجسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا اور عدالت کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا۔

گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اس لیے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --