پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، مارکیٹ کا کاروباری حجم بھی کم رہا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 188 ارب روپےکم ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر شرح سود میں ایک فیصد کمی کی توقعات کے سبب مثبت آغاز ہوا۔
البتہ کاروباری دن میں جب مارکیٹ کی بلیوچپ کمپنیوں نے اپنی کاروباری تفصیلات جاری کیں جوکہ سرمایہ کاروں کے اندازوں سے کم تھیں، جس سے مارکیٹ کا رجحان منفی ہوا اور کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔ 100انڈیکس میں آج 1360 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
100 انڈیکس آج 2 ہزار 114 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 482 رہی۔بازار میں آج 49 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 26 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 188 روپے کم ہوکر 13 ہزار 928 ارب روپے ہے۔