اور (پیدا کیں) اونٹ اور گائے سے دو دو قسمیں، تو پوچھ کہ دونوں نر حرام کیے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ بچہ جو دونوں مادہ کے رحم میں ہے، کیا تم موجود تھے جس وقت اللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا تھا، پھر اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے تاکہ لوگوں کو بلا تحقیق گمراہ کرے، بے شک اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا۔