وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں الیکٹرک ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے ای ٹیکسی سروس کے ماڈل پر ورکنگ شروع کر دی ہے، الیکٹرک ٹیکسی سروس کا رنگ ممکنہ طور پر بلیو رکھنے کی تجویز پر اتفاق کر لیا گیا ہے تاہم پہلے مرحلے میں 700سے 1000تک ای گاڑیاں آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ای ٹیکسی سروس کیلئے 3 ملکی و غیر ملکی ای وہیکلز مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے اظہار دلچسپی ظاہر کی جن میں دیوان یوسف موٹرز، ڈونگ فینگ اور این ای سی کمپنی شامل ہیں۔
الیکٹرک ٹیکسی سروس کو روزگار سکیم یا نئے ماڈل پر لانچ کرنے پر ورکنگ شروع کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق فنانسنگ کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ دیگر مالیاتی اداروں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، یادر ہے کہ ماضی میں یلو کیب، روزگار سکیم کے تحت بلیک اور گرین گاڑیاں آپریشنل کی گئیں۔