وزیراعظم کانوجوانوں کوصلاحیتوں سے آراستہ کرنے کاعزم

وزیراعظم کانوجوانوں کوصلاحیتوں سے آراستہ کرنے کاعزم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک سکالر شپ اور ملازمت کیلئے بھیجنے کیلئے متعدد پروگرام متعارف کراچکی ہے اور نئی حکمت عملیوں پر کام جاری ہے۔وینڈی تھامسن نے وزیراعظم کو ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے حالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --