وزیر خزانہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئےڈیووس روانہ

وزیر خزانہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئےڈیووس روانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس دو ہزار پچیس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہو گئے ہیں۔وزیر خزانہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے سیاسی ، تجارتی اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دوران وہ مختلف اجلاسوں سے خطاب کے دوران ملک کے اقتصادی منظرنامے کا تفصیلی جائزہ پیش کریں گے۔وزیر خزانہ سعودی عرب، مصر اور قطر کے وزراء سے بھی ملاقات کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --