پاکستان ریلوے ملک بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے نئی مال بردار بوگیوں کی تیاری کررہا ہے ۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کے تحت تازہ ترین اقدام درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت کر رہا ہے۔
دو سو مال بردار بوگیوں کی کامیاب ترسیل کے بعد پاکستان ریلوے نے مقامی طور پر مزید چھ سو بیس بوگیوں کی پیداوار شروع کر دی ہے۔اس منصوبے سے ساڑھے چار سو نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور اس خصوصی شعبے میں نوجوان تکنیکی ماہرین کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
لاہور میں چینی سرمایہ کاری کی مدد سے ایک سو پندرہ فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اپریل میں ان کی تعیناتی متوقع ہے۔رسالپور میں ایک سو پندرہ جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری، جو کراچی پورٹ پر تعینات ہے، پاکستان کے ریل نیٹ ورک کی مال برداری کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گی۔