اسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی اور یرغمالیوں کےتبادلےکے معاہدے کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا،معاہدے کے تحت 33اسرائیلیوں کو رہائی ملے گی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں جبکہ 95فلسطینیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دی تھی اور حکومت کو جنگ بندی معاہدےپر عملدرآمد کی سفارش کی تھی۔
دوسری جانب حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ ٹرمپ اور اُن کے ایلچی اسٹیووٹ کوف کے اسرائیل پر دباؤ کے باعث ممکن ہوا، جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی وجہ بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کی غیر مشروط حمایت تھی۔