بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات

بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات

بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے سیکرٹری دفاع محمد علی سے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں تمام شعبوں پر محیط دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پرتوجہ مرکوزکی گئی۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔معززمہمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کیلئے بنگلہ دیش کی خواہش کا اظہارکیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاجس کا مقصد باہمی فائدہ مند شعبوں کومضبوط کرنے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --