آئی جی ایف سی بلوچستان ( نارتھ )کی ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و فیکلٹی ممبران سے ملاقات ۔ملاقات میں قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں، تعلیم اور دیگر پہلوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔آئی جی ایف سی نے حاضرین سے مفصل گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیے۔ اساتذہ اور طلبا نے قیامِ امن میں ایف سی بلوچستان کے کردار کو سراہا اور شہدا کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی جی ایف سی نے اساتذہ اور طلبا کو معاشرے کا اہم ستون قرار دیا۔ طلبا کو ملکی ترقی، امن و سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔