اور اللہ کی پیدا کی ہوئی کھیتی اور مویشیوں میں سے ایک حصہ اس کے لیے مقرر کرتے ہیں اور اپنے خیال کے مطابق کہتے ہیں کہ یہ تو اللہ کا حصہ ہے اور یہ حصہ ہمارے شریکوں کا ہے، پھر جو حصہ ان کے شریکوں کا ہے وہ اللہ کی طرف نہیں جا سکتا، اور جو اللہ کا ہے وہ ان کے شریکوں کی طرف جا سکتا ہے، کیسا برا فیصلہ کرتے ہیں۔