پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔سری لنکا کے رنجن مدوگالے جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2023-25 کے ان دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیموں کی قیادت کریں گے۔دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔ یہ دونوں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرز ہیں ۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن پال رائفل تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ پاکستان کے فیصل خان آفریدی جو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ہیں فورتھ امپائر کے طور پر کام کریں گے۔25 جنوری بروز ہفتہ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل راڈنی ٹکر کے ساتھ میدان میں فرائض انجام دیں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر ہوں گے۔آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل پاکستان کے راشد ریاض وقار فورتھ امپائر ہوں گے۔