سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے، نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی

سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے، نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی

سینئر صحافی، روزنامہ اوصاف اور اے بی این چینل کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز پیر دن 11 بجے چوڑ چوک (بڑے قبرستان) راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کی روح کے لیے دعا کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --