اسد قیصر کا خواجہ آصف اور مریم نواز پر مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش کا الزام

اسد قیصر کا خواجہ آصف اور مریم نواز پر مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش کا الزام

پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ کہا مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرانے کے وعدے کے بعد حکومت کی جانب سے اب بہانے کیے جارہے ہیں، نہ کسی خوف میں مبتلا ہیں نہ کسی سے ڈر رہے ہیں، صرف پاکستان کی خاطر اپنے تحفظات کو پیچھے کیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے، ان کی کوشش ہےکہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --