سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 19 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاعات آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ متنی میں آپریشن میں 8 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند کے علاقے بائیزئی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی کرک میں کی گئی اور  آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور  نائیک محمد عثمان فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --