وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے منصوبے کے لیے جلد از جلد ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ منصوبہ جدید معیارات سے ہم آہنگ ہو اور "اسٹیٹ آف دی آرٹ” سہولت کے طور پر سامنے آئے۔
وہ آج اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے منصوبے پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ اقدام صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم کی نمائندگی کرتا ہے جس کا مقصد عوام کو اعلیٰ درجے کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور تحقیق اور ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔