پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی اور پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔اسحاق ڈار نے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت روابط جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔