متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ کان کنی‘معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس دلچسپی کا اظہار متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان نے وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ آج رحیم یار خان میں ایک ملاقات میںکیا۔انہوں نے اس ملاقات میں اقتصادی‘ سیاسی اور ثقافتی تعلقات گہرے کرنے کے لئے اپنے مشترکہ عزم کااظہارکیا۔
انہوں نے اقتصادی تعاون‘ علاقائی استحکام ‘ ماحولیاتی تبدیلی اور باہمی مفادات کے فروغ سمیت بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اقتصادی تعاون‘ علاقائی استحکام‘ ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ سمیت بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔متحد ہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ اشتراک عمل کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوامی سطح پر دوطرفہ رابطوں اورمشترکہ خوشحالی کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کو جس انداز سے استحکام حاصل ہوا اور اس نے صحیح سمت اختیار کی‘ شیخ محمد بن زائد النہیان نے اس کی تعریف کی۔اپنے ریمارکس میں وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کی ولولہ انگیز قیادت اور پاکستان میں ترقی اور سرمایہ کاری کے لئے کلیدی شراکت دار کے طور پر اس کے اہم کردار کو سراہا۔
انہوں نے قابال تجدید توانائی‘ آئی ٹی ‘ تجارت‘ بنیادی ڈھانچے اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر پاکستان کی آمادگی ظاہر کی۔وزیراعظم نے مشکل وقت میں خصوصا انسانی اور ترقیاتی امداد کے لئے متحدہ عرب امارات کی غیرمتزلزل حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن اور ترقی کے لئے باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کا اختتام دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی شعبوںمیں وسیع تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔