وزیر اعظم اور صدر کی کرم ایجنسی میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت

وزیر اعظم اور صدر کی کرم ایجنسی میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کرم میں امن کوششوں کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ شرپسند عوام کے دشمن ہیں اور ان کا مقصد بدامنی اور افراتفری پھیلانا ہے۔صدر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیں۔

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور انہیں ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --