نیول چیف کا پاکستان نیوی کے بحری بیڑے کی عملی تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار

نیول چیف کا پاکستان نیوی کے بحری بیڑے کی عملی تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اہم سمندری علاقوں خاص طورپر گوادر بندرگاہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سمندری منصوبوں کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں کو اجاگر کیا ہے۔وہ پاکستان نیوی کے کراچی ڈاکیارڈ میں بحریہ کی سالانہ کارکردگی کے مقابلے کی پریڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

نیوی کے سربراہ نے علاقے میں بدلتی ہوئی صورتحال’ خاص طورپر سمندری تحفظ کی صورتحال پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی کے بحری بیڑے کی عملی تیاری پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے سمندری تحفظ اور سمندری آمدورفت کے قومی اور بین اقوامی راستوں کی حفا ظت کیلئے بحری بیڑے کی قابل قدر خدمات کو سراہا۔بحریہ کے سربراہ نے تقریب کے دوران پاکستان کی فلیٹ کمانڈ کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکوارڈرنز اور یونٹوں کو ایوارڈز اور ٹرافیاں دیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --