پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے لئے پاکستان کی دو رکنی اسنوکر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ سری لنکا کے شہر کولمبو میں 6سے10جنوری تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے محمد آصف اور محمد نسیم اختر شرکت کریں گے۔پاکستان کے معروف اسنوکر ریفری نوید کپاڈیا بطور ٹورنامنٹ ڈائرکٹر ایونٹ میں شریک ہونگے جبکہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئر مین عالمگیر شیخ سارک بلیئر ڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر اور ایشین کنفیڈریشن بلیئرڈ اسپورٹس کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے ایونٹ کے لئے کولمبو جائیں گے۔نوید کپاڈیا کی روانگی آج(ہفتہ) جبکہ دونوں کیوسٹ کی روانگی 6جنوری اور عالم گیر شیخ کی سری لنکا روانگی سات جنوری کو شیڈول ہے۔