چینی کمپنی ہواوے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کریگی، شزہ فاطمہ

چینی کمپنی ہواوے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کریگی، شزہ فاطمہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ آئی ٹی تربیتی پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں کے سترہ ہزار طلباء کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے۔

شزہ فاطمہ نے بتایا کہ چینی کمپنی تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --