رہنما تحریک انصاف و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کمیشن کے بارے حکومت کو بتایا ہے، ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو یہی حساب چلے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کہاں ترقی کررہا ہے؟ عمران خان کہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے، گیس تو بہت دور کی بات ہے یہاں سے اناج غائب ہوگیا ہے، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے پیچھے کیا رہ گیا ہے۔