فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

 سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت7 جنوری کو ہوگی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی 6 سے10 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔

آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ نظرثانی کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ آئینی بینچ حمزہ شہبازکی نظر ثانی درخواست پر9 جنوری کو سماعت کرےگا۔ہائی کورٹ کےچیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

طلبا تنظیموں پر پابندی کےخلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 10 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی دھاندلی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 جنوری کو کیس کی سماعت کرےگا۔

-- مزید آگے پہنچایے --