قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دو سو سترہ ارب روپے مالیت کے سات منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں سندھ ایمرجنسی فلڈ بحالی منصوبے کے آبپاشی کے دائرہ کار میں اضافے اور سندھ اور خیبرپختونخوا میں CAREC راہداری کے دائرہ کار پر نظرثانی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 25ارب چالیس کروڑ روپے مالیت کے کراچی واٹر سپلائی اینڈ سیوریج امپرومنٹ پراجیکٹ کے نظرثانی دائرہ کار کی بھی اجازت دی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس میں عالمی بینک کی مالی امدا د سے چلنے والے منصوبے GRADES کی بھی منظوری دی گئی جس کا مقصد پنجاب کے سکولوں میں حاضری اور سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔