کسانوں کی خودمختاری، HBL زرعی سروسز اور HBL مائیکرو فنانس بینک میں اسٹریٹجک شراکت داری

کسانوں کی خودمختاری، HBL زرعی سروسز اور HBL مائیکرو فنانس بینک میں اسٹریٹجک شراکت داری

 مائیکرو فنانس بینک جو کہ مائیکرو  فنانس شعبہ میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے نے زراعت کے حوالے سے خصوصی خدمات فراہم کرنے والے HBL زرعی سروسز کے ساتھ کسانوں کو مالیات اور زرعی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد مستحکم زرعی ترقی اور دیہی خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت،   HBL   مائیکروفنانس بینک، جو چھوٹے کسانوں کو مخصوص مالی حل فراہم کرنے میں وسیع مہارت رکھتا ہے، HBL زرعی کے قائم کردہ ڈیرہ  میں اپنے سہولت کاونٹر  قائم کرے گا اور مائیکروفنانس پراڈکٹس پیش کرے گا جو ان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

اس شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے HBL مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او عامر خان نے کہا کہ  HBL زرعی سروسز سے شراکت داری پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل زرعی شعبے کو مضبوط اور مستحکم کرے گی۔ HBL مائیکرو فنانس بینک پاکستان کا سب سے بڑا مائیکروفنانس بینک ہے، جو زرعی قرضوں کی فراہمی میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ دیہی کمیونٹی کو درپیش خصوصی مسائل کو حل کرنے لیے متنوع مالیاتی مصنوعات کی فراہمی ہمارے لیے قابل فخر ہے۔ HBL زرعی سروسز کے ساتھ مل کرکسانوں کو معلومات اور آلات کے ذریعے درست فیصلہ سازی میں مدد دینے، زراعت کو بہتر بنانے، اور مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے سے ایک نیا منظر نامہ تشکیل پائے گا۔

ایچ بی ایلHBLمائیکروفنانس بینک خصوصاً دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔  یہ شراکت داری  HBL مائیکرو فنانس بینک کو زرعی دوست اور زرعی ڈیرہ کے ذریعے خدمات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کسانوں کو مالیاتی صنعت تک HBL زرعی سروسز کے ڈیرہ کے ذریعے رسائی کسان برادری اور بینک کے درمیان تعلق کو مضبوط کرے گی۔

ایچ بی ایلHBLزرعی سروسز کے چیف ایگزیکٹو عامر عزیز نے کہا کہ یہ شراکت داری کسان برادری کو ایک جامع حل فراہم کرتی ہے۔ زرعی معیشت کے حوالے سے HBL زرعی سروسز کی مہارت اور HBL مائیکرو فنانس بینک کی مالیاتی خدمات کے ذریعے ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کررہے ہیں جو کسانوں کو ایک جامع حل فراہم کررہا ہے۔ تاکہ وہ بہتر پیداوار، بہتر قیمت اور مستحکم پیداوار حاصل کرسکیں۔

 دیہی خاندانوں کو مالیات تک رسائی اور مالیات کا حقیقی استعمال کر نے کے لیے HBL زرعی سروسز کی فیلڈ ٹیمیں HBL  مائیکروفنانس بینک کے قرضوں کو HBL زرعی سروسز کی خدمات کے ذریعے وسعت دیں گی۔ ان خدمات میں اعلیٰ معیار کی زراعت میں استعمال ہونے والی مصنوعات، زرعی مشینری کا حصول، اور قابل عمل زرعی معاشی مشاورت کے ذریعے پیدوار میں اضافہ اور مستحکم زراعت کو ممکن بنائیں گے۔ HBL زرعی سروسز کسانوں اور HBL مائیکرو فنانس بینک کے فیلڈ اسٹاف کے درمیان براہ راست ملاقات بھی کروائے گی، تاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار کی اچھی قیمت مل سکے اور بروقت ادائیگی کے ذریعے کسانوں کے استحصال کا خاتمہ بھی کیا جاسکے۔

مزید برآں کسانوں کو مالیاتی مصنوعات کے ایک جامع پیکیج تک رسائی بینک کی موبائل اَیپ کے توسط سے حاصل ہوگی، جس کے تحت لین دین کو سادہ اور بروقت کرنے سے مالیاتی خدمات باآسانی فراہم ہوسکیں گی۔

پاکستان کے زرعی شعبے کو مستحکم کرنے میں یہ شراکت داری اہم ہے۔ HBL زرعی سروسز اور HBL مائیکرو فنانس بینک کسانوں کو ایک روشن اور پائیدار مستقبل کے لیے انہیں ایسے آلات، وسائل اور معلومات فراہم کررہے ہیں ،   جو بدلتے ہوئے زرعی منظرنامے میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --