17 سال سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 17سال سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف 2007 میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم ویزا فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت امجد علی کے نام سے ہوئی، ملزم کا نام ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی اسمگلروں میں شامل تھا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جس کی بنیاد پر اسے کو گرفتار کیا گیا، ملزم کا تعلق گوجرخان سے ہے جسے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔