اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی،مریم اورنگزیب

اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی،مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی ہے۔مریم اورنگزیب نے سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہ کہ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ مار دو، جلا دو، گالم گلوچ، غنڈہ گردی، جھوٹ فراڈ سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، 9 مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی، سنبھلتی ہوئی معیشت، عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی جس کو 4 سال میں تباہ و برباد کر کے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مجرم، ملک کو لوٹنے والے چور اور ملک کو جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کبھی دوسروں پر جھوٹے الزامات، کھبی سائفر کا فراڈ ہر بات پر جھوٹ ، اب کوئی ماننے والا نہیں، ’’امریکہ نے میری حکومت گرائی‘‘ سے ’’امریکہ مجھے بچالو‘‘ ! کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ جو پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، 8 ماہ میں مہنگائی کی رفتار 38 سے کم کر کے 4 فیصد اور پالیسی ریٹ 22 سے 13 فی صد پر آنا معجزے سے کم نہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --