عمران خان کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، دفتر خارجہ

عمران خان کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز  زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزارت کو ایسی کسی تجویز کا علم نہیں ہے، پاکستان نے بین الاقوامی انسانی حقوق کےفرائض پرعملدرآمدکاعزم کر رکھا ہے، ہم تعمیری اور بامعنی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان اور امریکا تمام امور پر گفتگو کرتے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یورپی یونین سے تعلقات ہمہ جہتی ہیں ، پاکستان کا یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ مفاد کا تعلق ہے۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے کا عزم برقرار ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

افغانستان میں کارروائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں، افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں سے پاکستان کو خطرہ لاحق ہے، اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پُر عزم ہیں، انسداد دہشتگردی آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر احتیاط سے منتخب کیے جاتے ہیں، ترجیح ہے کہ مسائل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --