وزیراعظم کی کوارڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی خطرات پر قابو پانے کیلئے خواتین کی تکنیکی تربیت اور مالی وسائل تک رسائی کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ آج(پیر کو) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ڈاکٹر سلمان عاطف کی قیادت میں ٹیکنیکل لیڈ گرین ٹیک ہب کے وفد سے گفتگو کررہی تھیں۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے خواتین کو تکنیکی مہارت کی فراہمی اور انہیں مالی وسائل کی فراہمی بہت اہم ہے۔وزیراعظم کی کوارڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی نے وفد کو یقین دلایاکہ نسٹ یونیورسٹی میں قائم گرین ٹیک ہب کو مضبوط بنانے کیلئے فنڈز اور مواقع کی فراہمی کیلئے ہرممکن تعاون کو یقینی بنایا جائیگا۔