پاکستان ریلوے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نئی کوچز کی تیاری شروع کردی

پاکستان ریلوے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نئی کوچز کی تیاری شروع کردی

پاکستان ریلوے نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر نئی کوچز کی تیاری شروع کر دی ہے۔آج لاہور میں ای کچہری کے دوران ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز امیر علی بلوچ نے کہا کہ جلد ہی لاہور اور کراچی کے درمیان گرین لائن طرز کی نئی ٹرین چلائی جائے گی۔

انہوں نے ٹرینوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا محکمہ کا فرض ہے۔انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ ٹرینوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --