خواہش ہے طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

خواہش ہے طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

 وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز  نے طلبہ  سے انتشار کا حصہ نہ  بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔فاسٹ اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپس پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپس دینے کے بدلے میں شکریہ نہیں صرف یہ چاہتی ہوں کہ طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اس کا بچہ جلاؤ گھیراؤ،  توڑ پھوڑ اور گالم گلوچ کرے، کوئی بھی بھڑکائے نوجوانوں نے ملک کےخلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا، گالم گلوچ اور الزام تراشی سکھانے والا طلبہ کا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔‘وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ’ انہیں صرف سیاسی مخالفت کی وجہ سے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ مخالفین کی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں نے مضبوط بنایا ہے‘۔

-- مزید آگے پہنچایے --