آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بڑھوتری 4 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےکاروباری ہفتے کا آغاز 1800 پوائنٹس اضافے سے ہوا جو کاروبار کے اختتام تک 4 ہزار 411 پوائنٹس ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 924 ہے۔
100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک لاکھ 14 ہزار 189 تک گیا۔بازار میں 85 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 50 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 487 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 445 ارب روپے ہے۔