وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملکی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، پرویز اشرف اور نوید قمر بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی، صدر مملکت اور وزیراعظم نے ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

-- مزید آگے پہنچایے --