پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ علاقائی ممالک کے اشتراک سے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کی بھرپور حامی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطنت عمان کے شاہی دفتر کے وزیر، کمانڈر رائل نیوی آف عمان اور کمانڈر نیشنل ڈیفنس کالج عمان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا۔
نیول چیف نے بحری قزاقی اور سمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار پر مزید روشنی ڈالی۔ملاقاتوں کے دوران بحر ہند میں سلامتی کی صورتحال اور مشترکہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں نیول چیف نے اہم تنصیبات کا بھی دورہ کیا جن میں سعید بن سلطان نیول بیس، آر این او شپ، میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، نیشنل ڈیفنس کالج، ملٹری ٹیکنیکل کالج اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی شامل ہیں۔