پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بات چیت سے نہ کوئی روک رہا ہے نہ کوئی روکے گا مگر کسی قسم کا این آر او ڈسکس نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات چیت کسی کی ذات اور کیسز سے متعلق نہیں ہوسکتی۔ ایسی کوئی بات نہیں ہوسکتی جس میں دھونس یا دھمکی ہو۔ یہ سمجھتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ان کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نافرمانی نہیں کرسکتی، تو سول نافرمانی کیسے کرے گی؟مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت سے نالاں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو میدان میں آنے سے پہلے ہر صورت منالیں گے۔