کمیٹی کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ ہے،حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے، فیصل چوہدری

کمیٹی کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ ہے،حکومت کنفیوژن پھیلا رہی ہے، فیصل چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہوئی ہے جس کے پاس پورا مینڈیٹ ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کے پاس مذاکرات کا پورا مینڈیٹ ہے مگر حکومت کی طرف سے کنفیوژن پھیلائی جا رہی ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ حکومت موجودہ سیاسی عدم استحکام کی بینفشری ہے اس لیے وہ ٹمپریچر نیچے نہیں لانا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ جب بھی مذاکرات کی بات ہو تو اسے سبوتاژ کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال کچھ دن کیلئے مؤخر کردی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --